دوبئی ایکسپو کے حوالے سے الحمراء  ہال میں خصوصی تقریب

 دوبئی ایکسپو کے حوالے سے الحمراء  ہال میں خصوصی تقریب

  

   لاہور(پ ر)دوبئی ایکسپو 2020ء  کے حوالے سے الحمراء  ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ارفع اقبال نے بتایا کہ دوبئی ایکسپو میں پاکستان کے پویلیئن میں اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ شرکت کر چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت دبئی ایکسپو میں بھر پور شرکت کر ے گی۔دوبئی ایکسپومیں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے خصوصی اقدام ”پنجاب ایز“کے دروازے عالمی برادری کیلئے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب کی  معاشی استعداد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ دبئی ایکسپو میں ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپ پر خصوصی فوکس ہے۔ پنجاب حکومت 25نوجوان سرمایہ کاروں کو اپنے خرچے پر دوبئی ایکسپو بھجوارہی ہے۔جہاں نوجوان سرمایہ کار اپنے آئیڈیاز شیئر کریں گے

۔ڈاکٹر ارفع اقبال نے کہا کہ حکومت 35 بڑے منصوبے انٹر نیشنل سرمایہ کاروں اور شرکاء کے سامنے رکھے گی۔ سیاحت کے فروغ،قومی شجر کاری مہم، شمسی توانائی کے اقدام اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقوں سے آگاہی دی جائے گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت، مختلف ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں اور دبئی ایکسپو میں حصہ لینے والے محکموں کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -