ملک گیر تاجر کنونشن سنگ میل ثابت ہو گا،میاں ادریس

ملک گیر تاجر کنونشن سنگ میل ثابت ہو گا،میاں ادریس

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ادریس نے ملک گیر تاجر کنونشن کو تاجر حقوق کی جنگ میں کلیدی کردار کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکزی تنظیم تاجران اپنی ذمہ داریوں سے کبھی سبکدوش نہیں ہوگی۔ یکم نومبر کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا اجتماع تاجر اتحاد کا عملی مظہر ثابت ہوگا۔

  تاجر برادری مسائل کے حل ریلیف کی دستیابی کیلئے متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل لے کر آئے گی۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائد کاشف چوہدری کی تاجر حقوق کیلئے کاوشوں کے سنگ ملک بھر کی تاجر برادری کھڑی ہے۔ تاجر برادری کو کاروبار کرنے کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول اور سازگار حالات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن آپشن استعمال کریں گے۔ تاجر ملکی معیشت کی اہم ترین اکائی ہے کسی صورت تجارتی حلقوں اور تاجر برادری کا استحصال برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -