احساس پروگرام:خواتین کے حجاب اترواکرتصویریں،علماکی مذمت
خانیوال (نمائندہ پاکستان)احساس کفالت پروگرام‘خواتین کے چہروں سے زبردستی حجاب اُتارکر تصاویر بنائی جانے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
لگیں۔سپورٹس جمنیزیم میں جاری احساس کفالت پروگرام میں چیف آفیسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش نے کرایہ کے ڈر سے کرسیاں اُٹھوا دیں اور متعلقہ سٹاف سے کہا کہ خواتین کو زمین پر بٹھا یا جائے ۔دوسری جانب جب ان خواتین کو پیسے دیئے جاتے ہیں تو ثبوت کے نام پر زبردستی حجاب اترواکر غیر محرم ان کی تصویر کھینچتا ہے متعدد بار خواتین نے اس فعل پر احتجاج بھی کیا جب بھی کسی خاتون نے احتجاج کیا اس سے پیسے بھی نہ دیئے گئے اور جمنیزیم سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔معروف عالم دین مفتی عمر فاروق، قاری سیف اللہ، قاری عثمان کوثر نے کہاکہ یہ تکلیف دہ اور شرمناک عل ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
حجاب