بوریوالہ: ڈکیتی اورقتل کے 5 ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری 

  بوریوالہ: ڈکیتی اورقتل کے 5 ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری 

  

 بوریوالہ(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ محمد یونس عزیز نے دوران ڈکیتی  اورقتل کے الزام میں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ملوث 5ملزمان کوناکافی ثبوت گواہان کی متضاد شہادت اور جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تفصیل کے مطابق    تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 515/EBکا رہائشی محمد احمد   کپڑے کی دکان پر ملازمت سے فارغ ہو کر مورخہ 18-12 -22 شب ساڑھے 8بجے رات اپنے گھر جا رہا تھا۔P-Iلنک نزد دانیوال رائس ملزکے قریب پہنچنے پر تین موٹر سائیکل 125ccہنڈا پر سوارافراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس پر مقتول کے والد محمد ارشد کی درخواست پرتھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ دوران تفتیش چار ماہ بعد مدعی مقدمہ نے اپنی برادری اور اسی گاں کے 5لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کے میرے بیٹے کو رشتہ کے تنازعہ پر محمد صادق ولد یعقوب کی ایما ابراہیم عرف گوشی کی ریکی پر دیگر ملزمان محمد ثقلین ولد صادق،عمران ولد حنیف سرفراز ولد سردار علی کو قتل کیا جس پر پولیس نے مقدمہ کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔فاضل جج  نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔

ملزم بری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -