ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا اساتذہ کی  ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس 

 ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا اساتذہ کی  ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس 

  

ملتان (سٹی  ر پو رٹر)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس لے لیا، ڈی ای او سکینڈریز کو ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسسز فوری (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

بھجوانے کا حکم دے دیا بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں کے  اساتذہ کو تین سال سے ترقیاں نہیں ملیں،اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کے باعث سکولوں میں نصابی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔ سکولوں میں تین سال سے گریڈ 17 سے 20 تک کے دس ہزار سے زائد اساتذہ ترقیوں کے منتظرہیں۔پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے گریڈ 17 سے 20 تک ترقیوں کیلئے صرف 8 کیسسز بھجوائے گئے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے صرف 8 کیسسز بھجوانے پر معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی ای او سکینڈریز کو طلب کرلیا گیا ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈی ای اوز کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -