بیرونی قرضوں کے خاتمے کیلئے  ملتان پریس کلب کے باہر مظاہرہ

 بیرونی قرضوں کے خاتمے کیلئے  ملتان پریس کلب کے باہر مظاہرہ

  

   ملتان (سٹی رپورٹر)کسان رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام پاکستان سمیت ترقی پزیرممالک کے بیرونی قرضوں کے خاتمے کیلئے ملتان پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاگیا(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

۔ شرکا نے قرضوں کے اجرا اور  سود واپسی کے مسائل پر جی 20عالمی ترقیاتی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ ودوسرے نجی قرض دہندگا ن کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن شرائط پر مبنی قرضوں کے حصول کو بند کیا جائے۔کنوینر  ایشین پیپلزموومنٹ برائے قرضہ جات اور ترقی نے کہا ہم مزید قرضوں کے بوجھ،غربت اور عدم مساوات کی طرف جارہے ہیں۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں انسانی حقوق کمیشن کے رہنما نذیراحمد خان،سہیل جاوید،خالد محمودقریشی،اسلام الدین عادل، اشفاق ملک، محمد طیب، ملک ذیشان، احمد سعد و دیگر شریک تھے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -