یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے چینی کی درآمد  کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ  

یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے چینی کی درآمد  کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے چینی کی درآمد کا تیسرا 50 ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس فری درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ تقریباً 120 روپے فی کلو میں پڑنی تھی اور  اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی تقریباً 133 روپے سے زائد کلو میں پڑتی۔ذرائع کے مطابق چینی کی کم از کم بولی الخلیج نے دی تھی۔اس سے قبل درآمدی چینی کی مہنگی ترین بولی117 روپے فی کلو ملی تھی جس کا ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے اور چینی کی پرچون قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر ہے۔
ٹینڈر منسوخ

مزید :

صفحہ اول -