کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 9افراد جاں بحق،706نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی جاری ہے، گذشتہ24گھنٹوں میں وائرس سے 9افراد جاں بحق جبکہ706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اموات کی تعداد 28 ہزار 414، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 486 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا