پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کااحتجاج جاری،5نومبرکوپمپ بند

پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کااحتجاج جاری،5نومبرکوپمپ بند

  

 لودھراں،حاصل پور(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کااحتجاج جاری ہے،5نومبرکوپمپ بندکرنے کااعلان کردیا۔ صدر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 ایشن لودھراں خواجہ سجاد احمد اور جنرل سیکریٹری علی شیراز  نے راؤ عابد علی،محمد یوسف خان،میاں محمد آصف،محمد ارباب عباس سمیت کہروڑپکا دنیاپور اور لودھراں کے عہدیداران  و دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کلب کے باہر پٹرولیم مصنوعات کے پرافٹ مارجن میں اضافے کے لیے پریس کلب سے فیصل مسجد تک احتجاجی ریلی نکالی۔دریں اثنا صدرخواجہ سجاد حسین اور جنرل سیکریٹری علی شیرازنے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پٹرولیم ڈیلرز کی مرکزی قیادت بڑے عرصے سے ڈیلرز کے مارجن/ کمیشن میں اضافے کا جائز مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے۔کئی سالوں  سے ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پٹرولیم ایسو سی ایشن تحصیل حاصل پور کے چوہدری عدنان افتخار نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ حالات میں پٹرول پمپ چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں جس سے پٹرول پمپ مالکان کی سرمایہ کاری بھی ڈبل ہو چکی ہے۔کمیشن میں اضافہ   نہ کیا تو پٹرول پمپ مالکان احتجاجاً 5نومبر کوپنجاب بھر کی طرح تحصیل حاصل پو رمیں بھی ہڑتال کریں گے۔

پمپ مالکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -