ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: صوبائی وزرا 

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: صوبائی وزرا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز ر پو رٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،صوبائی وزیر کلچر خلیل احمد کاسترو، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
 کہاہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی سے نمٹا جائے گا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کالعدم تنظیم  اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے  ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔پولیس اہکاروں پر تشدد،فائرنگ اور املاک کو نقصان پہنچانا براہ راست دہشت گردی ہے۔صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں 4 پولیس اہکار شہید اور 253 سے زائد پولیس جوان زخمی ہوئے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو نے کہا کہ حکومت پرتشدد واقعات میں ملوث ان سماج دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر سخت ایکشن لے گی اب امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ ریاست کی جانب سے ان شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور ایکشن کے عزم کو پوری قوم سراہتی ہے۔ناموس رسالت پر پوری قوم اور معاشرے کا ہر طبقہ اپنی جان قربان کرنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کالعدم تنظیم نے ہمیشہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے  شرپسندانہ رویے کو فروغ دیا۔ریاست مکمل طاقت کے ساتھ شرپسند عناصر سے نمٹے گی۔سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بتایا کہ کسی گروہ کو یہ اجازت نہیں کہ وہ پرتشدد مظاہروں کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرے۔ اس موقع پر ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی نے بھی خطاب کیا۔

 صوبائی وزرا