مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریاں لگارہے ہیں:آرپی او 

 مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریاں لگارہے ہیں:آرپی او 

  

 ملتان ( وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے تحت انسپکٹر جنرل(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام کے محکمہ پولیس سے متعلق مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بستی مٹھو شجاع آباد اور جلالپور پیروالا سٹیڈیم میں الگ الگ کھلی کچہریوں میں لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی ایم این اے رانا محمد قاسم نون، شازیہ عباس،ایس پی صدر احمد رضا،ایس ڈی پی او جلالپور پیروالا آصف رضا،ایس ڈی پی او شجاع آباد گل حسن،اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی سمیت علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات،معززین علاقہ اور سائلین بھی موجود تھے۔  ریجنل پولیس آفیسر   نے کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

آرپی او       

مزید :

ملتان صفحہ آخر -