ہرشہری ایک پودالگاکراسکی نگہداشت کرے:ایڈیشنل آئی جی

ہرشہری ایک پودالگاکراسکی نگہداشت کرے:ایڈیشنل آئی جی

  

ملتان (وقائع نگار،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ درخت اور پودے ماحول انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں اور آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں یہ بات انہوں نے 9 نمبر چونگی پر میٹرو اسٹیشن کے ساتھ پارک میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، سی ٹی او جلیل عمران،ڈی ایس پی محمد رضوان خان بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ  ہر شہری کو کم ازکم ایک پودا لگا کر اس کی نگہداشت کی ذمہ داری اٹھانا چاہئے۔اس موقع پر سی ٹی او جلیل عمران اور ڈی ایس پی محمد رضوان خان نے بھی پودے لگائے۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -