کوٹ ادو:فرسٹ ایئرکے طالبعلم سے بدفعلی،ویڈیوبنالی

کوٹ ادو:فرسٹ ایئرکے طالبعلم سے بدفعلی،ویڈیوبنالی

  

کو ٹ ادو،چوبارہ (تحصیل رپو ٹر،نمائندہ خصوصی) رشتہ دار نے فرسٹ ایئر کا طالب علم اٹھا لیا،ہوٹل کے کمرے میں لے جا کر گن پوائنٹ پر  بد فعلی کی، موبائل سے (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

ویڈیو بھی بناتا رہا تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سٹی میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز بھی فرسٹ ایئر کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، چاہ نواں موضع چودھری کے رہائشی محمود بخش بلوچ کا 16 سالہ بیٹا داؤد حمزہ جو کہ فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار کالج سے گھر جا رہا تھا کہ جنوبی ریلوے پھاٹک کے قریب بیٹھے اس کے رشتہ دار نعیم بلا بلوچ نے اسے روک لیا اور بہانے سے ہوٹل پر لے گیا اورگن پوائنٹ پر زیادتی کی،مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ موبائل فون سے برہنہ حالت میں زیادتی کی ویڈیوبھی بناتا رہا،بعد ازاں اسے دھمکی دی کہ اس نے کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔علاوہ ازیں چوبارہ میں ملز م زبیر نے 5  سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔سب انسپکٹر یاد گارحسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -