حادثات میں بچے اورخاتون سمیت تین افرادجاں بحق

 حادثات میں بچے اورخاتون سمیت تین افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان،رحیم یارخان،جام پور (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان)حادثات میں بچے اورخاتون سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ملتان میں تھانہ راجہ رام کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے   ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔معلوم ہوا ہے تھانہ راجہ رام کے علاقے پل بستی داد لودھراں روڈ شجاع آباد کے قریب سے آصف (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
اپنی موٹر سائیکل پر پانی بھر کر گھر کی طرف جارہا تھا۔اسی دوران ارشاد اور  مہوش بھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے۔دونوں موٹر سائیکلیں   ٹکرا گئیں۔جس کے نتیجے میں آصف کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔جام پورمیں  انڈس ہائی وے پر کار ڈرائیور سکول کے طالبعلم کو کچل کر فرار ہو گیا۔ ذرائع نواحی علاقہ ڈانڈا کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر کار نے گورنمنٹ پرائمری سکول کا دوسری جماعت  کے طالبعلم مقبول ولد غفور جس کی عمر 5 سال ہے  کچل دیا۔بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔علاوہ ازیں ڈہرکی کی رہائشی 45 سالہ منور مائی اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی۔
حادثات