رحمتہ اللعالمین ؐ اتھارٹی نوجوانوں کو برائیوں سے روکنے میں معاون ثابت ہو گی: وزیراعظم

  رحمتہ اللعالمین ؐ اتھارٹی نوجوانوں کو برائیوں سے روکنے میں معاون ثابت ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے نشری مواد ڈراموں، کا ر ٹونز اور فلموں کا مقصد اپنے کلچرو تاریخ کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی دینا ہونا چاہیے۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، ڈاکٹر انیس احمد، صا حبز ا د ہ سلطان احمد علی اور پروفیسر اعجاز اکرم نے شرکت کی۔ ا جلاس کو رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔بتایاگیا اتھارٹی کا آرڈنینس جاری ہو چکا،چھ ممبران پر مشتمل بورڈ کی صدارت وزیرِ اعظم خود کریں گے،بورڈ ممبران میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے محققین شامل ہونگے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ممبران کی تقرری میں میرٹ کا خاص خیا ل رکھا جائے،اسلامی خاندانی نظام اور اسکے معاشرے پر مثبت اثرات پر بھی تحقیق ہونی چاہیے۔ اتھارٹی نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں جیسے کہ منشیات کے استعمال سے روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہاملک کی بقاء اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے میں ہے،اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رحمتہ اللعالمین اتھار ٹی اخلاقیات کی قومی سطح پر بہتری کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اتھارٹی سکول، کالج، یونیورسٹی، میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر تحقیق کے ذریعے سیرت طیبہ کے پہلوؤں کے عملی زندگی میں اطلاق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیر اعظ

مزید :

صفحہ اول -