وزیر داخلہ مذاکرات سامنے  لائیں،حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، ترجمان کالعدم ٹی ایل پی  

   وزیر داخلہ مذاکرات سامنے  لائیں،حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، ترجمان ...

  

لاہور (پ ر)کالعدم ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت سے فنڈنگ کی بات کرنے والے منہ سنبھال کر بات کریں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے رکھا جائے، ہم حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، باقی مطالبات حکومتی تصادم کے باعث سامنے رکھے گئے۔تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے ہم پْرامن رہے ہیں لیکن حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا، احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ۔ 

ٹی ایل پی  

مزید :

صفحہ اول -