لندن میں نواز شریف نے مریم نوازکی 48 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

   لندن میں نواز شریف نے مریم نوازکی 48 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

  

لندن(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد  و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لندن میں اپنی رہائشگاہ پر  اپنی صاحبزادی مریم نواز  کی 48 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر ان کے ہمراہ  اسحاق ڈار بھی موجود تھے،  میاں نواز شریف  نے کیک کاٹا تو اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کے ہمراہ موجود  دیگر افراد نے  مریم نواز شریف  کے لئے روایتی ”ہیپی برتھ ڈے ٹو“ مریم بیٹی گنگنایا اور ان کی لمبی عمر کے لئے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد  و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے  سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیتے پر  معروف  قانون دان  احسن بھون اور  ان کے پورے پینل کو مبارک باد دی ہے، جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد پیغام میں نواز شریف نے لکھا کہ یہ آئین کی بالادستی کی قومی جدوجہد کے لیے اچھا اشارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ  عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی قانونی برادری کے جمہوری اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کی علامت ہے۔

 نواز شریف

کیک 

مزید :

صفحہ اول -