ملت پارک، ملزمان کا گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد، 5دن میں مکان نہ خالی کرنے پر قتل کی دھمکیاں 

ملت پارک، ملزمان کا گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد، 5دن میں مکان نہ خالی کرنے ...

  

             لاہور (کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقہ میں مسلح ملزمان نے مکان کے تنا زعہ پر ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو زدوکوب کیااور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پانچ دن کے اندر مکان خالی کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی متاثرہ خاندان مقامی تھانے میں درخواست دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ڈی ایچ بی ہومز سکیم موڑ کے رہائشی محمد طارق حمید نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ 26 اکتوبر کو وہ اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ مسلح افرادخالد اور اصغر علی 6 کس نامعلوم کے ہمراہ زبردستی اس کے گھر میں گھس گئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اس کی بیوی کو بھی زدوکوب کیا،ملزمان نے دھمکی دی کہ پانچ دن کے اندر مکان خالی کر دیا جائے ورنہ وہ انھیں جان سے مار دیں گے ملزمان نے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا   ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

مزید :

علاقائی -