پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے معاہدہ

  پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ...

  

          لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی تقریب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان، وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی معاہدہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا ؤ طالبات قیدیوں کی تعلیم اور انہیں ہنر مند بنانے کے لئے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کو تعلیم اور ریسرچ میں تعاون کرے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تاریخی معاہد ہ کیا گیا ہے جس کا مقصد جیلوں کا انفراسٹرکچر اور انتظامی معاملات میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تعاون پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمداختر اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔

مزید :

علاقائی -