2تنظیموں میں جھگڑا، یونیورسٹی انتظامیہ کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

2تنظیموں میں جھگڑا، یونیورسٹی انتظامیہ کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) اسلامی جمعیت طلباء اور پنجاب کونسل کے درمیان ہاسٹل کمرے کو لیکر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔ دونوں تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو کیا اور ڈنڈے برسائے گئے اسلامی جمیعت طلباء نے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے کئی گھنٹے تک ہاسٹلز آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کرکے پنجاب کونسل کے ارکان کو پکڑنے کی کوشش کی ہاسٹلز ذرائع کے مطابق اسلامی جمعیت کے کارکنوں نے ہاسٹلز روم کو بھی آگ لگا دی تھی یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں تنظیموں کے درمیان معاملات حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی 6گھنٹے تک جاری رہنے والے جھگڑے میں پولیس کہیں دکھائی نہیں دی جس کے باعث یونیورسٹی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچانے اور گارڈ کو زخمی کرنے والیوالے طلباء کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ طلباء کیخلاف انتظامی کارروائی کیلئے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے بھی سپرد جبکہ انکوائری کمیٹی معاملے کا جائزہ لیکر وائس چانسلر کو رپورٹ فراہم کرے گی۔ 

مزید :

علاقائی -