24گھنٹوں کے دوران 46موٹر سائیکلیں کار اور رکشہ چوری، کئی شہری بھی لٹ گئے

24گھنٹوں کے دوران 46موٹر سائیکلیں کار اور رکشہ چوری، کئی شہری بھی لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(کرائم رپورٹر)  24گھنٹوں کے دوران 46موٹرسائیکلیں، 1کار اور 1رکشہ چوری جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال زر سے محروم تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پرچوکیدار عتیق الرحمان سے 5ہزار روپے ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہو گئے لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو میاں محمد احمد کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 12لاکھ 2ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،  شفیق آباد میں ڈاکو ارشاسد بیگ سے اسلحہ کے زور پر 18ہزار 5سو، گلشن راوی میں کامران سے 80ہزار روپر اور موبائل فون، ملت پارک میں زبیر فیاض سے 10ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سید شیر علی سے 20ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون غالب مارکیٹ میں ڈاکو روحیل اشرف سے 50ہزار  اور اے ٹی ایم کارڈ، کاہنہ میں وسیم سے 39ہزار روپے، موبائل فون اور شناختی کارڈ،صغیر احمد سے 2لاکھ 1ہزار 5سو روپے اور قاسم سے 30ہزار روپے، موبائل اور شناختی کارڈ،شیراکوٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو معروف سے 32ہزار روپے موبائل اور موٹرسائیکل، چوہنگ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اللہ دتہ سے 1لاکھ 35ہزار روپے، موبائل اور موٹرسائیکل،نواں کوٹ سے علی بقر کا کیری ڈبہ، اسلام پورہ سے حازق سلیم اور سعد، شادباغ سے عثمان بیگ، شاہدرہ سے کاشف اور ساحل، ٹبی سٹی سے رضوان، بھاٹی سے وقاص، لاری اڈا سے شہزاد، شفیق آباد سے عبدالرحمان، ستوکتلہ سے سنان، گلشن راوی سے یوسف، ساندہ سے عظیم، اور عرفان، گرین ٹاؤن سے نعیم اور سلیم، نواں کوٹ سے مجید گل، ہربنس پورہ سے عرفان، کاہنہ سے اسد علی اور مقبول احمد، شادباغ سے عدیل اور محمد علی، نصیر آبود سے زاہد، کوٹ لکھپت سے ملک ندیم، فیکٹری ایریا سے پرویز نذیر، اچھرہ سے نوشاد اور سید ریاض، فیصل ٹاؤن سے شکیل، نشتر کالونی سے شہباز نبی، ساندہ سے شفاقت علی اور عامر، کاہنہ سے عدنان قیوم، نصراللہ اور فیاض، پرانی انارکلی سے سفیان اکرم، گجر پورہ سے احمد اور ساجد، چوہنگ سے عظیم قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے عبدالستار، سبزاقہ زار سے بلال اور امجد فاروق، شیراکوٹ سے افضل، رائیونڈ سٹی سے شوکت علی اور اختر منیر، ستوکتلہ سے یعقوب اور احسن کمال، ڈیفنس بی سے احتشام کی موٹرسائیکلیں اور سٹی رائیونڈ سے راشد کا رکشہ چوری  ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -