بداخلاقی مقدمہ کا چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جمع
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان کیخلاف کیس میں پراسکیوشن نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کیس پر سماعت عدالت نے ملزمان کو آج کیلئے جیل سے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ملزم عمر فاروق اور منصب کو پولیس نے چالان میں گناہ گار قرار دیا پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی این اے رپورٹ سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے پولیس نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔
ملزمان نے 22 اگست کی رات کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا۔