ڈیرہ میں 50 سالہ  حافظ قرآن کو قتل کردیا گیا 

ڈیرہ میں 50 سالہ  حافظ قرآن کو قتل کردیا گیا 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ صدر کی حدود گاؤں ہمت میں نامعلوم افراد نے حافظ قرآن 50سالہ حافظ بشیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں محمد رمضان ولد غلام حسین موہانہ سکنہ ہمت نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ روز میرے ماموں زاد امام بخش نے بذریعہ موبائل فون اطلاع دی کہ میرے حافظ قرآن بھائی50سالہ حافظ بشیر احمد کوگلی شارع عام نزد امام بخش کنیر اکے گھر کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ زخمی بھائی حافظ بشیر احمد کو ریسکیو1122کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -