صوابی،اے این پی کا مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف مظاہرہ

  صوابی،اے این پی کا مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) اے این پی تحصیل رزڑ ضلع صوابی کے زیر اہتمام اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم اورادویات کی قیمتوں میں پے درپے اضافے کے خلاف تحصیل صدر محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے الیکشن میں یہ نعرہ لگایا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی تقدیر بدل دینگے۔ ان لوگوں کی دور حکومت میں آج ملک کے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہے آنے والا دور اے این پی کا ہے۔ ملک کو نویں دنوں میں مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے وہ لوگ آج عوام کا سامنا نہیں کر سکتے۔عوام کے سالوں کا جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ہر مسئلے کو پچھلی حکومتوں پر ڈالنا حکومتی نااہلی ہے۔کنٹینر پر چڑھ کر نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر عمران خان نے غریب لوگوں کو جو سبز باغ دکھائے تھے اس کے دھوکے میں غریب عوام نے اپنا سب کچھ گنوا دیا۔ بد ترین مہنگائی بے روزگاری سے غریب شدید پریشانی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلے سارے حکمرانوں سے دو ہاتھ آگے نکل گیا ہے۔ آج نہ صرف عام عوام بلکہ خود پی ٹی آئی کے ورکرز بھی پی ٹی آئی حکومت سے نالاں ہے۔ پاکستان کو نویں دنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والوں نے عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال ہو گئے اب تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اگر آئی ہے تو صرف مہنگائی اوربے روزگاری میں آئی ہے ملک میں خود کشیاں بڑھتی جارہی ہے کیونکہ عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے والے عمران خان نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ سمجھ نہیں آرہا عوام ان سارے ظلم و زیادتی کا بدلہ ان سے آنے والے الیکشن میں لیں گے۔ آج عوام ان سے توبہ طائف ہو چکے ہیں حکومت نے کسی بھی طبقے کو نہیں چھوڑا سب کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہے چاہئے بزنس مین ہو، ڈاکٹر ہو، سرکاری ملازم ہو سب کو اس حکومت نے اپنا ہدف بنایا ہوا ہے عمران خان جیسے اناڑی انسان نے اس ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ اگر اب بھی عوام سڑکوں پر نہ نکلی تو آنے والا دور اس سے بھی بد تر ہو گا۔