بچی ماں کی غیر موجودگی میں   بھوک ولاپرواہی میں چل بسی 

بچی ماں کی غیر موجودگی میں   بھوک ولاپرواہی میں چل بسی 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علا قے پلو سئی اتو زئی میں سسرا ل والو ں کی ظلم و ستم سے تنگ آ کر مہکے جا نے والی خا تو ن کی شیر خوا ر بچی ماں کی غیر موجود گی میں بھو ک و لا پر واہی کی وجہ سے مو ت کے منہ میں چلی گئی۔ واقعا ت کے مطابق چندروز قبل پشاور کے علا قے  پلو سئی اتو زئی میں شوہر ہلا ل اور اسکی والدہ، والد سرا ج گل اور دیو ر بلال اور جلا ل نے مسما ۃ سلمہ بی بی زو جہ ہلا ل سکنہ تھکال کو مارا پیٹا اور تشددکا نشا نہ بنا کر لہو لہا ن کر دیا اوراسکے بھائی کو اطلاع کر دی کہ آ کر اپنی بہن کو مہکے لے جائے مجرو حہ کے بھائیو ں نے آ کر انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر علا ج معا لجہ کرا نے کے بعد مجرو حہ مہکے چلی گئی اور اسکی دو ما ہ کی معصو م بچی عا ئشہ دختر ہلا ل کو مجرو حہ کی ساس نے جانے نہیں دیا جو ماں کی ممتا کیلئے تر ستی رہی معصوم بچی بھوک اور لا پر واہی کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی جسکی مو ت کی زمہ دار مد عیہ سلمہ بی بی زو جہ ہلا ل نے اپنے شوہر ہلا ل اور سسرال والو ں کو قرار دیدیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمو ں کیخلا ف مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کردی اور ملزمو ں کی گرفتاری کیلئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -