باجوڑ میں بھی ماہانہ ریونیو دربار کا انعقاد

  باجوڑ میں بھی ماہانہ ریونیو دربار کا انعقاد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی خصوصی ہدایت پرصوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی ماہانہ ریونیو دربار/تحصیل حاضری کا انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علاقہ کے مکینوں نے شرکت کی۔ دربار میں لینڈ سیٹلمنٹ کی خصوصی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ خصوصی ٹیم نے لوگوں کو زمینوں کے رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں  پر ضم اضلاع میں کام کررہا ہے، تاکہ آنے والے وقتوں میں زمینوں کے تنازعات کو روکا جاسکے جس پر لوگوں نے اعتراضات کرکے بتایا کہ خار کی ساری ارضیات متنازعہ بن کر چلے آرہے ہیں لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ باجوڑ کی ا قوام کو آئندہ میٹنگ کیلئے بلایا جائے تاکہ باجوڑ کے لوگوں کی تحفظات دور ہوسکے بعد میں تحصیلدار ماموند وصال احمد نے ابتایا کہ آپ کے تحفظات بہت جلد دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کرینگے۔ دربار میں موجود لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -