ناموس رسالتؐ اورختم نبوتؐ  کے دفاع کیلئے قانون بنایا  جائے،چیف آف شیخان

  ناموس رسالتؐ اورختم نبوتؐ  کے دفاع کیلئے قانون بنایا  جائے،چیف آف شیخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)جس طرح ملک میں منشیات،چوری،ڈاکہ زنی،قتل وغارت اور دیگر جرائم کیلئے قانون بنایا گیا ہے اور سزائیں مقرر ہیں اسی طرح تحفظ ناموس رسالتؐ اور ختم نبوت کے دفاع کیلئے بھی قانون بنایا جائے جسمیں نبوت کا دعویٰ کرنے والوں یا گستاح رسولؐ کی کم سے کم سزا موت ہو یہ مطالبہ مدنی مسجد شیخان بنوں میں چیف آف شیخان ملک نقیب اللہ شاہ کے دو بیٹوں محمد فیصل شاہ اور محمد خنان شاہ سمیت15بچوں کی نماز اور دو بچوں کے قرآن حفظ کرنے کی خوشی میں منعقدہ جلسہ دستار بندی اور محفل حسن قرائت سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ مفتی وسیم اللہ قریشی آف سرائے نورنگ کیا انہوں نے کہا کہ قبر میں حسب ونسب نہیں بلکہ اعمال چلتے ہیں ملک کا صدر،وزیر اعظم۔،آرمی چیف،گورنر،وزیر اعلیٰ اور کوئی بھی بڑے سے بڑا عہدیدارکسی کو جنت میں نہیں لے جاسکتا ہے لیکن قرآن وہ عظیم کتاب ہے جس کو حفظ کرنے والے 10ایسے قریبی رشتہ داروں کو جنت میں لے جاسکتا ہے جن پر جہنم واجب ہوحافظ قرآن کے چہرے کو دیکھنے سے بھی ثواب ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدؐ آخری نبی ہے محمدؐ کے بعد جو کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کریگا وہ کذاب ا ور کافر ہوگا دینی مدارس بہترین تربیت گاہیں ہیں والدین اپنے بچوں کو دنیا وآخرت میں سرخرو کرنے کیلئے دینی مدارس میں لائیں مذید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اور مسلمان عشق محمدؐ میں اپنی جان،مال،اولد اور سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر صدر مدارس قاری مراد علی شاہ،چیف آف شیخان ملک نقیب اللہ شاہ،حسین شاہ،مولوی حمید اللہ شاہ،قاری قسیم اللہ شاہ،قاری عبدالباسط،حافظ آفتاب علی شاہ،مولوی سراج علی شاہ اور مولوی سبخان علی شاہ سمیت معززین علاقہ نے بچوں کو نماز اور قرآن حفظ کرنے پر پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی۔