سمال انڈسٹری کا نادھندہ گان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ 

    سمال انڈسٹری کا نادھندہ گان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبرپختونخوا کی انتظامیہ نے بورڈ کے زیر انتظام صنعتی بستی  کے الاٹیز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ 15 نومبر  2021 تک اپنے بقایاجات ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی  ایس آئی ڈی بی ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنا کر چھوٹی صنعت کو فروغ،ترقی اور موجودہ صنعتی بستی  میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں تمام صنعتی بستی  کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اندر تمام نادہندگان کو نوٹسسز جاری کریں تاکہ  مقررہ مدت کے اندر اندر بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے ترجمان کے مطابق نادھندہ گان کے خلاف ایکشن کا مقصد صنعتی بستی کو آباد کرنا ہے انتظامیہ کی جانب سے ادائیگی اور پلاٹ پر کارخانہ تعمیر کرنے کے لیے بھی زور ڈالا جائے گا تاکہ ایک کارخانہ  تعمیر ہونے کے بعد پروڈکشن کرے گا اور پروڈکشن کے لیے اسے خام مال اور ہنر مند سٹاف کی بھی ضرورت ہوگی اس طرح  لوگوں کو روزگار بھی  ملے گا  اس کے ساتھ ساتھ ایس آئی ڈی بی کی کوشش ہو گی کہ ان صنعتی بستی میں بنیادی سہولیات پانی بجلی گیس  آب نوشی۔ نکاس آب اور مواصلات کی سہولیات فراہم کی جائے اس کے لیے ضروری ہے کہ سب کو اپنا ایک کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -