فیکٹری سے 320کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات برآمد

فیکٹری سے 320کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات برآمد

  

     پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی  نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مردان میں  جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 320 کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئے۔ کاروائی میں  دو جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران یونٹ میں مختلف کمپنیوں کے پیکنگ میٹریل بھی برآمد کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی میں جعلی مصالحہ جات کا یونٹ سیل کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم ضلع ٹانک نے   ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر متعدد ملک ٹینکرز کا معائنہ کیا، اور موقع پر دودھ کے سامپلز چیک کئے گئے۔ کاروائی کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر سینکڑوب لٹر دودھ کو تلف کیا گیا۔ بونیر سواڑی میں مختلف  گوشت شاپس اور کریانے کے دکانوں کا معائنہ کیا گیا، کاروائی کے دوران ہوٹلز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بہتری کے لئے نوٹسز  جاری کیے گئے۔ دیر لوئر میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بلامبٹ اورتیمرگرہ بازار میں خوارک سے وابستہ کاروباروں  کا معائنہ کیا۔ کاروائی میں دکانداروں اور ہوٹلز ملکان کو صفائی اور حفظان صحت پر عملدرآمد کرنے کیلئے بہتری اور لائسنس نوٹسز دیئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -