کامران بنگش کا سیکورٹی  جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

  کامران بنگش کا سیکورٹی  جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کامران خان بنگش نے ضلع کرم, میران شاہ اور لکی مروت سمیت دہشت گردی کی تین مختلف کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور جام شہادت نوش کرنے والے 9 جانثاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج وطن عزیز کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے ہمارے حوصلے ایسے بزدلانہ واقعات سے مزید بلند ہو جاتے ہیں البتہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اور دہشت گردوں اور انکے پس پشت قوتوں کو کیفر کردار تک پہنچانا بھی جانتے ہیں۔ کامران بنگش نے یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے چپے چپے سے دہشتگردی کا ناسور عنقریب جڑوں سے ختم کر دیا جائے گا انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -