فاٹا انضمام کے ثمرات سے مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان محروم

فاٹا انضمام کے ثمرات سے مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان محروم

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: فاٹا انضمام کے ثمرات سے مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان محروم۔دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے سٹاف کو مختلف محکمہ جات میں ایڈجسٹ کرنیکاسلسلہ جاری ہے۔اہلیان جنوبی وزیرستان کا کہنا ہے کہ انضمام کے بعد 9  نئے محکمے آئے ہیں جن میں مقامی ڈومیسائل ہولڈر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی بجائے دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی افراد کو بھرتی سمیت دوسرے اضلاع سے سٹاف ٹرانسفر کرکے مقامی نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔اہلیان علاقہ نے سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیاکہ ٹرائبل ڈسٹرکٹ کمپاونڈ ساوتھ میں جاری کرپشن نوکریوں کی خریدوفروخت اوردوسرے اضلاع سے لائے گئے سٹاف کوواپس اپنے اضلاع میں بھیجا جائے تاکہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -