قما ر بازی میں مصروف 4ملزمان گرفتار 

قما ر بازی میں مصروف 4ملزمان گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف چار ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق توحید کالونی اور دیگر نواحی علاقوں سے ہے جو شہید آباد میں واقع ملزم فائید کے حجرے میں قمار بازی میں مصروف تھے، کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان آئس کی لت میں مبتلاہونے کے ساتھ ساتھ آئس فروختگی میں بھی ملوث ہیں جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم، آلات قماربازی سمیت 470 گرام آئس اور شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پھندو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہید آباد کے علاقہ میں ملزم فائید کے حجرہ میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف4ملزمان فائید ولد شمروز،ریاض ولد شیر افضل،ریاض ولد ولی محمد اور علی حید رولد ولی خان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہید آباد، توحید آباد اور ملحقہ علاقوں سے ہے جو آئس کی لت میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ آئس فروختگی میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے داو پر لگی رقم، آلات قماربازی سمیت لاکھوں روپے مالیت کی 470  گرام آئس اور شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -