گڑھی کپورہ،محب بانڈہ میں رات کو گیس کی بندش روز کا معمول بن گیا

  گڑھی کپورہ،محب بانڈہ میں رات کو گیس کی بندش روز کا معمول بن گیا

  

گڑھی کپورہ(نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں محب بانڈہ میں رات کو گیس کی بندش روز کا معمول بن گئی رات ساڑھے نو بجے سے صبح چار بجے تک گیس کی بندش سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں محب بانڈہ میں گزشتہ ایک عرصے سے رات کو گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ہر رات ساڑھے نو یا دس بجے سے گیس مکمل بند ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ صبح چار یا پانچ بجے تک جاری رہتا ہے جس سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گیس کی اچانک بندش اور کھلنے سے حادثات کا خدشہ ہے اس سلسلے میں محب بانڈہ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رات کے وقت گیس کی بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -