ن لیگ خواتین ونگ  کا یکم نومبر کو مظاہرہ ہوگا

  ن لیگ خواتین ونگ  کا یکم نومبر کو مظاہرہ ہوگا

  

پشاور(نیوزرپوررٹر)ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے زیر اہتمام یکم نومبر بروز پیر پشاور پریس کلب کے سامنے دن 2 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس کی قیادت مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صدر ایم پی اے صوبیہ خان اور جنرل سیکٹری فرح خان کریگی۔ مظاہرے کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہے۔جس میں پشاور سمیت دیگر اضلاع سے تمام خواتین سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔آپ تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکے نمائندوں سے بھرپور کوریج کی استدعا کی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -