فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، جمعرات کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے کہا کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر وضاحت دی ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر ہو گا، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،  افغانستان نے پاکستان میں سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں نئے افسران کی تعیناتی کی ہے، انہوں نے دیگر سفارت خانوں میں ایسی ہی تقرریاں کیں ہیں۔
 دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -