اسٹاک ایکسچینج میں نئے سسٹم میں مسائل پر ایس ای سی پی کا نوٹس

اسٹاک ایکسچینج میں نئے سسٹم میں مسائل پر ایس ای سی پی کا نوٹس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)نے اسٹاک ایکسچینج میں نئے ٹریڈنگ سسٹم میں مسائل پر سخت نوٹس لے لیا۔اسٹاک بروکرز ایسو سی ایشن نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو خط میں نئے ٹریڈنگ سسٹم میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پرانے کیٹس سسٹم کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو نئے ٹریڈنگ سسٹم کے حوالے سے بروکرز ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ نیا ٹریڈنگ سسٹم تمام مسائل حل کرکے لانچ کیا جائے۔پاکستان اسٹاک بروکرز ایسو سی ایشن نے اپنے خط میں نئے ٹریڈنگ سسٹم کے حوالے سے تحفظات ظاہرکیے ہیں اور کہا ہے کہ پوری دنیا میں سرمایہ کار مختلف ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، اسٹاک بروکرز نے اسٹاک انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا،نئے ٹریڈنگ سسٹم لانے سے پہلے 18 موک ٹریڈنگ سیشن کئے گئے، اس دوران نئے سسٹم کے استعمال میں کچھ غلطیاں اور دیگر مسائل بھی سامنے آئے تھے، اب نیا سسٹم پاکستان اسٹاک میں لاؤنچ کردیا گیا ہے لیکن اس کی خامیاں اب تک دور نہیں کی جاسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -