سڑکوں کی تعمیرکے معیشت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں، ضیا عباس شاہ

  سڑکوں کی تعمیرکے معیشت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں، ضیا عباس شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاعباس شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاڑکانہ نوڈیرو روڈ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر اور 4 مختلف سڑکوں کی بہتری کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ سید ضیاعباس شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ نوڈیرو روڈ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کا سپر ہائی وے تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے مزید کہا کہ باب شاہنواز بھٹو روڈ سے جگ چوک، نوڈیرو ہاوس مین گیٹ روڈ سے پنجو ڈیرو چوک بذریعہ اسپوڑس اسٹیڈیم، رینجر پوسٹ روڈ سے دو دو خان پمپ بزریعہ غریب آباد نوڈیرو اور لاڑکانہ نوڈیرو روڈ سے حسن وہان روڈ کی بہتری سے اطراف کے رہائشی بھی بھرپور مستفید ہونگے۔ سید ضیاعباس شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ہائی ویز سیکٹر کے تحت جاری 299 منصوبوں میں سے بیشتر منصوبوں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے سپرنٹینڈنگ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر عزیز صدیقی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر اور 4 مختلف روڈ کی بہتری کے منصوبے سے کل 18.82 کلومیٹر روڈ کی تعمیر / بہتری آئے گی۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -