کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار کا پر سرار قتل،ساتھی زیر حراست 

کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار کا پر سرار قتل،ساتھی زیر حراست 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے گلشن سکندر آباد میں پولیس اہلکار کو قتل کیے جانے کے شبے میں ساتھی اہلکار کو حراست میں لے لیاہے۔تفتیشی حکام کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود گلشن سکندرآباد میں پیر کی شب پراسرار واقعے میں ساتھی پولیس اہلکار سہیل کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس اہلکار سہیل کے قتل کے شبہ میں عینی شاہد وخود کو زخمی ظاہر کرنے والے پولیس اہلکار شہباز سے تفیش کی جارہی ہے شہباز نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ سہیل پر برقعہ پوش نے حملہ کیا تھا، جس سے میں بھی زخمی ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -