حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،ارسلان اسلام
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سابق مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اب عوام پر مزید مہنگائی کا ایٹم بم گرا کے ان سے جینے کی امنگ بھی چھین لی ہے نااہل سیلیکٹیڈ عمران حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے ان وعدوں میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوسکا ہے تاریخ گواہ ہے پی پی نے جو عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہاؤس میں 29اکتوبر کو پی پی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا پی پی سٹی سکھر کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے موجودہ و سابقہ عہدے داران، ذیلی تنظیموں کے عہدیدارو ورکرز،یونین کمیٹیوں کے موجودہ و سابقہ عہدے داران سابقہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز و جیالوں نے شرکت کی،اجلاس میں 29اکتوبر کو پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شرکت، تیاریوں اور کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی و غور و خوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سابق مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور عوام کی طاقت سے انشاء اللہ نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیا جائیگا۔