وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، متعلقہ حکام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔