نیب آرڈیننس کے دو ہی مقاصد تھے جو پہلے ہی بتا دیے تھے ، شاہد خاقان عباسی

نیب آرڈیننس کے دو ہی مقاصد تھے جو پہلے ہی بتا دیے تھے ، شاہد خاقان عباسی
نیب آرڈیننس کے دو ہی مقاصد تھے جو پہلے ہی بتا دیے تھے ، شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے دو ہی مقاصد تھے جو میں پہلے ہی بتاچکا ہوں ، آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے ، سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہئے ، قول و فعل کے تضاد نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پوری دنیا پر عیاں ہے ۔ انہوں نے نیب کی کارروائی عوام کو براہ راست دکھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -