افغانستان کے خلاف میچ سے قبل وہ چیز جسے پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتانے سے صاف انکار کر دیا

افغانستان کے خلاف میچ سے قبل وہ چیز جسے پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتانے ...
افغانستان کے خلاف میچ سے قبل وہ چیز جسے پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بتانے سے صاف انکار کر دیا
سورس: Twitter/@Saqlain_Mushtaq

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے  خلاف میچ کیلئے ٹیم کمبی نیشن بتانے سے انکار کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان  میچ آج کھیلا جائے گا ۔ 

جیو نیوز کے مطابق   قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے  ورچوئل پریس کانفرنس کی  اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا آغازکیا ہےاور اس وقت پرُ اعتماد ہیں، ہمارا مقصد کلیئر ہے جس کیلئے سب محنت کررہے ہیں اور متحد بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی گیم ہے، اس میں اونچ نیچ کی توقع رکھنی چاہیے، افغانستان ٹیم کیلئے اسپنرز بڑے اہم ہیں، ان کے اسپنرز بہت اچھے ہیں، اسپنرز کے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ بھارت سے پہلے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے وہ زبردست لمحہ تھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم صرف کرکٹرز ہیں اور ہمارے آپس میں کیسے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو خوشی ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو آپس میں ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ٹیم کمبی نیشن ابھی نہیں بتاؤں گا۔خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -