’’میں نے عمران خان کو فالو کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ۔۔‘‘ عمران خان کے دھرنوں میں جانے والی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے حیران کن اعلان کر دیا

’’میں نے عمران خان کو فالو کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ۔۔‘‘ عمران خان کے دھرنوں ...
’’میں نے عمران خان کو فالو کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ۔۔‘‘ عمران خان کے دھرنوں میں جانے والی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے حیران کن اعلان کر دیا
سورس: Instagram/hajra_yamin

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں اداکارہ ہاجرہ یامین شریک ہوئیں اور  دوران شو عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بھی گفتگو کی۔

ہاجرہ یامین نے  وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوس  ہوتے ہوئے بتایا  کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  وہ ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں مگر جب حکومت بنی تو پتا چلا کہ عمران خان کا وژن درست نہیں۔ 

ہاجرہ یامین نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا۔

مزید :

تفریح -