پہلا بیٹ کہاں اور کیسے خریدا؟ بابراعظم نے پہلی مرتبہ ذاتی زندگی کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ جان کر آپ بھی جذباتی ہو جائیں گے

دبئی سٹی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک پرانی ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے۔
بابراعظم نے یہ ٹوئٹ گزشتہ سال مدرز ڈے کی مناسبت سے کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کےساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔
قومی کپتان نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی جو ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے۔بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ (بلا) 1500 روپے میں خریدا تھا۔
Mama Ji,
The first bat I purchased was of 1500 PKR. This was your entire saving but you gave it to me. You believed in me when others didn't. Every inch of mine is indebted to you. I love you so much.
Plz regard your mothers. Heaven lies under her feet. #MothersDay #RiseAndRise pic.twitter.com/ZntIgW9a9m
— Babar Azam (@babarazam258) May 9, 2020
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی۔
انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔
بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو ماں کا احترام کرنے کی تاکید کی۔