ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کی طلبہ سمیت عوام کی ویکسی نیشن کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کی طلبہ سمیت عوام کی ویکسی نیشن کیلئے مربوط حکمت عملی وضع ...
ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کی طلبہ سمیت عوام کی ویکسی نیشن کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیرصدارت کوروناویکسینیشن کاجائزہ لینےکےحوالے سےاہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے  ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع  کے عوام سمیت کالج اور سکولوں کےطلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے واضح اور مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور این سی سی او کی جانب سے ضلع عمرکوٹ کے لیے 7 لاکھ 22  ہزار 513 افراد کی ویکسینیشن کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں کورونا ویکسین  کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کا کہناتھا کہ شہریوں ،  طلباء کو روزانہ کی بنیاد پر کوروناویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوزلگانے کے لیے  فیلڈ میں  ٹیمیں بھیجی جائیں اور اس کی مکمل رپورٹ پیش کریں ، مطلوبہ ہدف کوجلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نےکہاضلع  کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے ویکسینیشن کا ہدف دیا گیا ہے وہ جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر ارجن مھیشوری کو پابند کیا کہ عوام کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے اپنی ٹیموں کو احساس کفالت سینٹرز اور بس سٹاپ پر بھیجا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 50 فیصد کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ پی پی ایچ آئی کو دیا گیا ہے وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جسے جلد مکمل کیا جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی او پرائمری اور ڈی او ہائر سیکنڈری کو ہدایت کی کہ وہ سکول کے طلباء کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، اس موقع پر انہوں نے ضلع عمرکوٹ میں کورونا ویکسین کے فوکل پرسن سے لگائی جائے والی کورونا ویکسینیشن کی مکمل تفصیلات معلوم کی اور کہا کہ اس کی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائےاجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر شاہ، چاروں تعلقوں  کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز،  پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، ڈاکٹر وجے کمار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بنھرو، ڈی او پرائمری ڈوارکو مل، ڈی او سیکینڈری بلاول احمد،  ڈاکٹر انور شاہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -