لانگ مارچ والوں کے واٹس ایپ گرو پ بھارت سمیت دیگر ملکوں سے چل رہے ہیں ، شیخ رشید 

لانگ مارچ والوں کے واٹس ایپ گرو پ بھارت سمیت دیگر ملکوں سے چل رہے ہیں ، شیخ ...
لانگ مارچ والوں کے واٹس ایپ گرو پ بھارت سمیت دیگر ملکوں سے چل رہے ہیں ، شیخ رشید 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کے واٹس ایپ گروپ بھارت ، امریکہ ، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے چل رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  12 ربیع الاول کو جلوس نکالا گیا جو بعد میں دھرنے میں تبدیل ہو گیا ، جی ٹی روڈ کے عوام اس سے متاثر ہو رہے ہیں ، پہلے لاہور میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے اب پھر دو پولیس اہلکار  شہید ہوئے ہیں ، اب تک کل ملا کر چار شہادتیں ہو چکی ہیں ،  80 سے زائد اہلکار زخمی ہیں جن میں سے 6 تا 8 کی حالت تشویشناک ہے ، حالات کے پیش نظر گزشتہ روز پنجاب پولیس کو رینجرز کے ماتحت کر دیا گیا ہے ۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم کل یا پرسوں قوم سے خطاب کریں گے ، ان کا خطاب ہی حکومت کا بیانیہ ہو گا ،  میں اور نور الحق قادری شائد شام کو مذاکرات کریں ، میں اپنے وعدے پر قائم ہوں لیکن انہوں نے بھی جی ٹی روڈ کھول کر اپنے مرکز کی جانب جانے کا وعدہ کیا تھا جس کا منتظر ہوں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک حکومت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ، اگر شام کو مذاکرات ہوئے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔ میں معاہدے پر دستخط وزیر اعظم سے پوچھ کر کئے ہیں ، بعض مسائل میڈیا پر ڈسکس نہیں کر سکتا ،  توقع رکھتا ہوں کہ قومی نقصان نہ ہو ۔ تقریبا 59 یا 79 تنظیمیں ملک پر قابض ہیں  جو الیکشن بھی لڑتی ہیں ، ان کو جب موقع ملے وہ اسلام آباد کی طرف نکل پڑتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -