پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک کتنے ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں اور فتح کا زیادہ حق دار کون رہا؟

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک کتنے ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں اور فتح کا ...
پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک کتنے ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں اور فتح کا زیادہ حق دار کون رہا؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ  کا میدان سج چکا ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں  آپس صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکی ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلا اور واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 8 دسمبر 2013 کو شارجہ کے میدان میں کھیلا گیا تھا جس میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔ یہ ہدف پاکستان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں  پاکستان کے کپتان محمد حفیظ تھے جنہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف قومی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔