ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا افغانستان سے ٹاکرا ، جاوید میانداد نےشاہینوں کو سب سے اہم بات بتا دی 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا افغانستان سے ٹاکرا ، جاوید میانداد نےشاہینوں کو ...
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا افغانستان سے ٹاکرا ، جاوید میانداد نےشاہینوں کو سب سے اہم بات بتا دی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سٹار بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنا چاہئے،پاکستان نےاپنے پہلے دو میچ اچھے کھیلے ہیں ،ہمارے لڑکے اچھی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں اور اب بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے لیکن انہیں چاہئے کہ کسی صورت بھی  اپنے اوپر پریشر کو حاوی نہیں ہونے دینا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ایسی جگہ ہو رہا ہے کہ جہاں کی وکٹیں ہمیشہ پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے اچھی ہیں،میں اپنے پلیئرز سے کہتا ہوں کہ عقل سے بھی کھیلنا چاہئے ،اگر آپ نے دو چوکے مار دیئے ہیں تو پھر تحمل کے ساتھ کھیلنا چاہئے،یہ کرکٹ ایسی ہے جس میں ایوریج کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے،کبھی ایوریج نہ گرائیں کیونکہ اگر آپ وکٹ پر موجود ہیں تو آخر میں 15 رنز کی ایوریج سے بھی سکور کر سکتے ہیں،ایک روزہ کرکٹ اور خاص طور پر شارٹ کرکٹ میں لڑکوں کو اپنے اندربھرپور اعتماد رکھنا چاہئے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Video Gallery -