پوری قوم میچ دیکھنے میں مصروف لیکن  وفاقی حکومت نے بجلی کتنی مہنگی کرنے کی درخواست کردی؟  جان کر ہی پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

پوری قوم میچ دیکھنے میں مصروف لیکن  وفاقی حکومت نے بجلی کتنی مہنگی کرنے کی ...
پوری قوم میچ دیکھنے میں مصروف لیکن  وفاقی حکومت نے بجلی کتنی مہنگی کرنے کی درخواست کردی؟  جان کر ہی پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کے بنیادی  ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں ایک روپیہ اور 39 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر متعلقہ فریقوں کو نوٹس  جاری کردیے ہیں، درخواست پر سماعت 2 نومبر کو کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کی جو درخواست کی گئی ہے اس سے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین  متاثر ہوں گے اور بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقبل بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید :

قومی -بزنس -