"نالائق ، ناجائز حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کر دیا  ،ملک کو حق حکمرانی دینا ہوگا"

"نالائق ، ناجائز حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کر دیا  ،ملک کو حق ...

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ نالائق اور ناجائز حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کر دیا ہے، پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے، ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظلم اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مذہبی جماعتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،حکمرانوں نے آئینی اور قانونی استحصال کیا ہے،ایک  وزیر کچھ کہتا ہے، دوسرے وزیر کچھ کہتے ہیں ،اگر مذہبی جماعت بھارتی ایجنڈ پر کام کررہی ہے تو موجودہ حکومت کسی کے ایجنڈ پر کام کررہی ہے ؟معاملات کو شائستگی سے حل کیا جائے، ماضی میں یہی مظاہرہ ٹھیک تھا اور آج یہ غلط کیسے ہوگیا ؟۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں بیروزگاری بد امنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،اس وقت ملک پر جعلی حکومت مسلط ہے، انہیں کوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں،دھاندلی کے نتیجہ میں قوم پر جبر کی بنیاد پر مسلط کئے گئے ہیں اور جو انکی پشت پناہی کرتے ہیں وہ بھی اپنے حلف سے رو گردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں، آئین کے مطابق اس ملک کو حق حکمرانی دینا ہوگی۔

اس سے قبل چنیوٹ میں سالانہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجاہدین ختم نبوت کی جدوجہد سے قادیانیت کا عنصراب دوبارہ سر نہیں اٹھا سکے گا، برصغیر میں اس بڑے فتنے کی اگر کہیں سرگوبی ہوئی ہے تو وہ پاکستان کی پارلیمنٹ ہے، اللہ تعالی اسلام او رعقیدہ ختم نبوتﷺ کاخود محافظ ہے، دفاع ختم نبوتﷺ کے لیے ہم سب تو سبب کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں غنڈہ گردی اور مغربی کلچر کے ماحول سے نکال کر علمائے کرام اور تحفظ ختم نبوتﷺ کاماحول دیا،پون صدی گزرنے بعد بھی کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہونے والے ملک میں اسلام کے نام لیوا مضطرب اور پریشان ہیں کہ اسلامی نظام نافذکیوں نہیں کیا جاتا؟ ہمارے حکمران مغربی تہذیب وفکر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی کو راضی کرنے کی بجائے قادیانیت نواز مغربی آقاؤں کو خوش کرنے پر لگے ہوئے ہیں ، سوچی سمجھی سازش کے تحت علمائے کرام کو سیاست سے دور رکھ کر اسلام اور ملک دشمن عناصر کو خوش کیا جاتا ہے، پارلیمنٹ میں علمائے کرام کی شب وروز جد وجہد سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا،سیاست انبیائے کرام کا وظیفہ ہے۔

مزید :

قومی -